دنیا کے آخری بوئنگ 747 طیارے نے اپنی پرواز مکمل کرلی

آخری بوئنگ 747 طیارہ امریکی کارگو ایئرلائن کو فراہم کیا گیا ہے

دنیا کا آخری بوئنگ 747 طیارے نے اپنی پرواز مکمل کرلی ہے۔

آخری بوئنگ 747 طیارہ امریکی کارگو ایئرلائن اٹلس ایئر کو فراہم کیا گیا جس نے واشنگٹن میں اپنی پرواز مکمل کرلی۔

یاد رہے کہ بوئنگ 747 طیاروں کی پروڈکشن روک دی گئی ہے کیونکہ بوئنگ کمپنی کم ایندھن استعمال کرنے والے طیارے بنا رہی ہے۔

کمپنی نے 54 برسوں میں 100 سے زائد حکومتوں، ایئرلائنز کو ایک ہزار 547 طیارے بنا کر دیے ہیں، ان طیاروں نے 11 کروڑ 80 لاکھ گھنٹے تک پرواز کی۔ بوئنگ 747 طیارے کارگو کیلئے استعمال ہوئے جبکہ انہیں 500 مسافروں کے ساتھ کمرشل طور پر بھی استعمال کیا گیا۔

اٹلس ایئر کے صدر جان ڈیٹرچ نے بتایا کہ 747 طیارے میں ہم نے ریس کی گاڑیوں سے لے کر ریس کے گھوڑے، راکٹ کے پرزوں سے لے کر سیٹلائٹس، الیکٹرانکس، رات گئے پہنچائی جانے والا سامان اور تازہ پھول، سبزیاں اور مچھلی تک کارگو کی ہے۔

QueenOfTheSkies

Boeing 747

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div