چارسدہ میں پولیس کی کارروائی میں 4 شرپسندوں کو ہلاک کردیا گیا
ہلاک شرپسندوں کے قبضے سے بھاری اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا، پولیس
خیبرپختونخوا کے ضلع چارسدہ میں پولیس کی کارروائی میں 4 شرپسند انجام کو پہنچ گئے۔
حکام کے مطابق پولیس نے چارسدہ میں تھانہ نستہ کے حدود گجرآباد میں مشتبہ افراد کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی۔
حکام کے مطابق مشکوک افراد نے پولیس کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کردی۔ فائرنگ کے تبادلے کے بعد دوران سرچ آپریشن پولیس کو جائے وقوع سے 3 لاشیں ملیں ہیں۔
ترجمان کے مطابق ہلاک شرپسندوں کے قبضے سے بھاری اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا ہے جبکہ پولیس کی بھاری نفری طلب کرکے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔
kpk police
terrorist killed
تبولا
Tabool ads will show in this div