کرنسی نوٹ سے برطانوی ملکہ کی تصویر ہٹانے کا اعلان

آسٹریلوی نوٹوں پر ثقافتی تصاویر ہوں گی، مرکزی بینک

آسٹریلیا نے اپنے کرنسی نوٹوں سے ملکہ کی تصویر سمیت برطانوی بادشاہت کی علامات ختم کرنے کا اعلان کردیا۔

فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق جمعرات کو آسٹریلیا کے مرکزی بینک نے کہا کہ 5 ڈالر کے کرنسی نوٹ پر سابق ملکہ ایلزبتھ دوم کی جگہ مقامی آسٹریلوی ثقافت کی تصویر ہوا کرے گی۔

آسٹریلیا کے ریزرو بینک کا کہنا ہے کہ وہ اپنے ملک کے مقامی باشندوں سے نوٹ کے نئے ڈیزائن کے بارے میں مشاورت کریگا کہ آسٹریلوی باشندوں کی ثقافت اور تاریخ کو ترجیح دی جائے۔

گزشتہ سال 8 ستمبر کو ملکہ ایلزبتھ دوم کے اتنقال کے موقع پر آسٹریلیا میں سرکاری سطح پر سوگ کا اعلان کیا گیا تھا، لیکن بعض آسٹریلوی مقامی باشندوں کی تنظیموں نے برطانوی نو آبادیاتی دور کے تباہ کن اثرات کیخلاف احتجاج کرتے ہوئے بادشاہت کے خاتمے کا مطالبہ کیا تھا۔

آسٹریلیا ایک جمہوری ملک ہے لیکن آئینی بادشاہت ہونے کے ناطے اس کا سربراہ شاہ چارلس دوم ہیں۔

آسٹریلیا کے مرکزی بینک کا مزید کہنا ہے کہ اس کے فیصلے کو وزیراعظم انتونی البنیز کی حکومت کی حمایت حاصل ہے جو آسٹریلیا کو جمہوری ریاست بنانے کے حامی ہیں۔

مرکزی بینک کے مطابق نئے نوٹ کے ڈیزائن اور پرنٹ میں ’کئی سال‘ لگیں گے تاہم 5 ڈالر کا پرانا نوٹ بھی استعمال میں رہے گا۔

Australia

currency note

British Queen

Tabool ads will show in this div