روس نے یوکرین پر بڑے حملے کی تیاری شروع کردی، یوکرین پر بمباری بھی جاری

امریکا نے مزید دو بلین امریکی ڈالر کی فوجی امداد یوکرین بھیجنے کا اعلان کردیا

روس نے یوکرین پر بڑے حملے کی تیاری شروع کردی اور اس سلسلے میں مزید 5 لاکھ فوجی تیار کرلیے۔

روس یوکرین جنگ کو 344 روز ہوگئے۔ روس کی جانب سے یوکرین پر بمباری جاری ہے۔ تازہ حملوں میں رہائشی عمارتوں کونشانہ بنایا گیا۔ دو شہری جان سے گئے جبکہ متعدد ملبے تلے دب گئے۔

اس وقت مشرقی یوکرین پر قبضے کی لڑائی جاری ہے اور روسی فوجیں لائمن کے اسٹریٹیجک لاجسٹک مرکز کو قبضے میں لینے کی کوشش کررہے ہیں۔

دوسری جانب یوکرین نے خبردار کیا ہے کہ روس 24 فروری کو ایک اور بڑے حملے کی تیاری کررہا ہے جس کےلیے اس نے 5 لاکھ فوجیوں کو تیار کرلیا ہے۔

دوسری جانب اسپین نے یوکرین کو 6 لیپرٹ ٹینکس بھیجنے کا اعلان کیا ہے تاہم برطانیہ نے کہا ہے کہ یوکرین کو لڑاکا طیارے فراہم کرنے کا یہ صحیح وقت نہیں۔

امریکا نے بھی مزید دو بلین امریکی ڈالر کی فوجی امداد یوکرین بھیجنے کا اعلان کیا ہے جس میں دور تک ہدف کو نشانہ بنانے والے راکٹس بھی شامل ہیں۔

USA

UKRAINE RUSSIA WAR

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div