اکشے کمار ٹائیگر شراف کے ساتھ میں کھلاڑی تو اناڑی گانے پر جھوم اٹھے

ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

اکشے کمار نے اپنی آنے والی نئی فلم سیفی کے گانے میں کھلاڑی تو اناڑی پر ٹائیگر شراف کے ساتھ ڈانس کیا ۔بالی وڈ کے دونوں اسٹار کی ڈانس ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل ہو رہی ہے ۔

اکشے کمار نے انسٹاگرام پر ڈانس کی ویڈیو شیئر کی ۔

کیپشن میں لکھا تو ٹائیگرشراف نے میرے ساتھ میں کھلاڑی پر اس طرح ڈانس کیا ۔

مداحوں سے پوچھا کہ آپ کس طرح اپنے دوستوں کے ساتھ اس پرریل بنا رہے ہیں ؟ مجھ سے شئیر کریں میں دوبارہ پوسٹ کروں گا ۔

ویڈیو میں نہ صرف دونوں جوش اور دل سے اس گانے پر رقص کرتے دکھائی دیے بلکہ اکشے نے کیپشن کے زریعے مداحوں کو اپنے دوستوں کے ساتھ اس گانے پر ڈانس کی ویڈیو بنانے کا بھی مشورہ دیا ۔

سوشل میڈیا صارفین کو ان کا یہ ڈانس بے حد بھایا ۔ کمنٹ سیکشن میں دونوں کو سراہا جارہا ہے ۔

ایک صارف نے دل والے ایموجی فیس کے ساتھ لکھا اکشے سر کا انرجی لیول ۔

ایک صارف نے لکھا اکشے سر کی انرجی تو سپر ہے لیکن ٹائیگر آپ سے اتنے چھوٹے ہیں پھر بھی دونوں ہم عمر لگ رہے ہیں ۔ اچھا لگا ۔

مداحوں کے درمیان اداکارہ ارچنا پورن سنگھ بھی ان کی تعریف کرتی دکھائی دیں ۔

یہ گانا اکشے کمار کی فلم 1994 کی فلم کے مشہور گانے کا ریمیک ہے جس میں ان کے ساتھ سیف علی خان نے پرفارم کیا تھا ۔

تاہم اس بار فلم سیلفی میں اکشے کے ساتھ اس گانے پر عمران ہاشمی اسکرین پر جلوہ گر ہوں گے ۔

فلم سیلفی رواں ماہ 24 فروری کو ریلیز کی جائے گی ۔

Emraan Hashmi

SAIF ALI KHAN

tiger shroff

Akshay Kumar

film Selfiee

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div