پاکستانی پاسپورٹ پر دبئی جانیوالا افغان شہری ایئرپورٹ سے گرفتار

ایف آئی اے امیگریشن نے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کارروائی کی

کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ایف آئی اے امیگریشن نے کارروائی کرتے ہوئے پاکستانی پاسپورٹ پر دبئی کا سفر کرنیوالے افغان شہری کو آف لوڈ کرکے حراست میں لے لیا۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فلائٹ نمبر پی کے 213 سے ایک افغان شہری کو آف لوڈ کیا گیا، جو پاکستانی پاسپورٹ پر سیر کی غرض سے دبئی جارہا تھا۔

ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم پاکستانی شہریت کے حوالے سے سوالات پر حکام کو مطمئن نہ کرسکا، ملزم جائے پیدائش اور خاندان کے افراد کے حوالے سے مکمل طور پر لاعلم تھا۔

گرفتار افغان شہری کا پاکستانی پاسپورٹ پر بلوچستان کے ضلع قلع سیف اللہ کا پتہ درج ہے، جسے 2019ء میں دس سال کیلئے 2029ء تک پاسپورٹ جاری کیا گیا۔

گرفتار افغان شہری کو اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی منتقل کردیا جہاں اس سے مزید تفتیش جاری ہے۔

واضح رہے کہ چند روز قبل بھی ایک افغان شہری کو پاکستانی پاسپورٹ پر سفر کرتے ہوئے حراست میں لیا گیا تھا۔

کراچی

jinnah international airport

FEDERAL INVESTIGATION AGENCY (FIA)

Tabool ads will show in this div