کیا میرا جی کی ریما خان اور ماہرہ سے لڑائی ہے ؟؟
لالی وڈ اسٹار میرا نے انکشاف کیا ہے کہ کام کے دوران ان کا کوئی دوست نہیں، کسی سے ذاتی لڑائی نہیں۔
لالی وڈ کی کونٹرورسی کوئین میرا جی بنیں مہمان سما کے پروگرام سپر اوور میں ۔ میرا نے کہا کہ ان کی کوشش ہوتی ہے کہ سب کے لئے اچھا ہو چاہیے وہ ریما ہو یا میرا ۔۔ جس پر احمد علی بٹ نے سوال کیا کہ سننے میں آیا ہے کہ آپ کی ریما خان اور ماہرہ خان سے دشمنی ہے ۔
جس پر میرا نے جواب دیا کہ یہ سب لڑائی اور مقابلہ صرف عوام کے لئے ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر جو لوگ خود سے باتیں بناتے ہیں ، برے برے کومنٹس کرتے ہیں ان سے ہمیں بھی تکلیف ہوتی ہے ۔ میرا جی نے کہا کہ ان کی ذاتی طور پر کسی سے کوئی لڑائی نہیں ۔ بسکام میں میرا کوئی دوست نہیں ، کام کا مطلب مقابلہ ہے ۔ ۔ لوگوں کے پاس بہت وقت ہے ٹرولنگ کے لئے برے کومنٹس کرنے کے لئے ۔ جب ہم ایک ساتھ کام کرتے ہیں کہ تو میری کوشش ہوتی ہے کہ میں سخت مقابلہ کروں۔