میں اپنے مسلمان بھائیوں کو کہوں گی کہ مجھے عمرہ کرائے ، راکھی ساونت
بگ باس کی راکھی ساونت نے اپنے شوہرعادل درانی کو دھمکی دے دی کہ وہ راکھی کو طلاق نہیں دے سکتا۔
بگ باس کی راکھی ساونت کی مشکلات کم نہ ہو سکیں۔ والدہ کے انتقال کے بعد اب ان کے شوہر عادل درانی کی جانب سے انہیں طلاق کی دھمکی دی گئی۔ بھارتی صحافیوں نے جب راکھی سے ان کا حال پوچھا تو راکھی نے کچھ یوں جواب دیا۔
راکھی کا کہنا تھا کہ اپنے شوہر کی محبت حاصل کرنے کے لیے وہ 30 روزے رکھیں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ اللہ کو مانتی ہیں ۔ راکھی نے کہا کہ میرا اللہ سچا ہے۔ میں سچی بیوی ہوں ۔ میں نے سچائی سے اسلام قبول کیا ہے ۔ میں دعا کرنے کے لئے عمرہ کروں گی ،اگرعادل کروائے تو نہیں تو میں اپنے مسلمان بھائیوں سے کہوں گی کہ مجھےعمرہ کروایں۔ راکھی نے کہا کہ میں نے عادل کو اپنا خون دیا ہے، سب کچھ دیا ہے۔ جو مجھ پر گزری ہے دعا ہے کہ دنیا کی کسی لڑکی پر نہ گزرے۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ عادل نے انہیں کسی لڑکی کے کہنے پر ایک بار طلاق کا کہا بھی ہے ۔ راکھی کا کہنا تھا کہ اگرعادل ان کے ساتھ مخلص نہیں تو کسی سے بھی مخلص ہوسکتا ۔ راکھی نے روتے ہوئے کہا کہ اگر عادل نے انہیں طلاق دی تو وہ دنیا کی ہر عدالت میں جائیں گی ۔ اللہ کی عدالت میں جائیں گی ۔ اللہ سے میں مانگوں گی ۔ ۔