مریم نواز کا شیخ رشید کی گرفتاری پر تبصرہ
مسلم لیگ (ن) کی چیف آرکنائزر مریم نواز نے کہا ہے کہ کسی نے ظلم کیا ہے تو اس کی سزا ملنی چاہیے لیکن کسی کے ساتھ زیادتی نہیں ہونی چاہیے۔
بہاولپور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے شیخ رشید احمد کی گرفتاری پر مریم نواز نے کہا کہ ہم انتقام پر یقین نہیں رکھتے،کسی کے ساتھ زیادتی نہیں ہونی چاہیے، اگر کسی نے ظلم کیا ہے تو اس کو سزا ملنی چاہیے، کسی کو بچ کر نکلنے کا موقع نہیں ملنا چاہیے۔
مریم نواز نے مزید کہا کہ نواز شریف سمیت پوری جماعت کو گرفتار کیا گیا، رانا ثنا اللہ پر منشیات کا کیس کیا گیا، اسلام آباد ہائی کورٹ نے جس طرح مجھ پر کیس کی دھجیاں اڑائیں وہ سب کے سامنے ہے۔
رہنما ن لیگ کا کہا تھا کہ عمران خان کو توشہ خانہ پر سزا ملے تو کیا اس کو انتقام کہیں گے؟، جھوٹ اگر بولا ہے وہ سامنے تو آئے گا، اسے انتقام نہیں احتساب کہتے ہیں۔