شیخ رشید گرفتاری؛ ’’صرف قانون پر عمل ہوا ہے پسلیاں تونہیں تڑوائیں‘‘

نہ تو طیبہ گل کی طرح اغواء کیا ہے اور نہ ہی بشیر میمن کی طرح واش روم میں بند کیا ہے، رانا ثنا اللہ

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے شیخ رشید کی گرفتاری پر کہا ہے کہ صرف قانون پر عمل ہوا ہے پسلیاں تونہیں تڑوائیں۔

حکومت کا شیخ رشید کی گرفتاری میں کوئی تعلق نہیں، سیاسی مسخرہ سیاسی رنگ دینے کی کوشش کررہا ہے، صرف قانون پر عمل ہوا ہے، پسلیاں تو نہیں تڑوائیں، 15کلوہیروئن تونہیں ڈالی۔

ایسی متعصب حکومت کبھی مسلط نہ ہوئی

رانا ثناءاللہ نے کہا کہ میڈیا کے سامنے پولیس والوں کو دھکے دینے والا مار پیٹ کا جھوٹ بول رہا ہے، قانون کی خلاف ورزی پر کارروائی کرنا پولیس کا قانونی فرض ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا شیخ رشید کو نہ تو طیبہ گل کی طرح اغواء کیا ہے اور نہ ہی بشیر میمن کی طرح واش روم میں بند کیا ہے۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ قتل اور دہشت گرد تنظیموں سے رابطےکا الزام لگانے والے قانون کا سامنا کریں، قانون کے سامنے سب برابر ہیں، قانون توڑنے پر جواب تو دینا پڑےگا۔

رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ ”قانون کے نیچے لاﺅں گا“کے ڈائیلاگ بولنے والا قانون کے نیچے آنے سے کیوں ڈرتا ہے؟ اس نے خلاف قانون کام نہیں کیا تو عدالت کو بتادے۔

RANA SANAULLAH

SHEIKH RASHEED PTI

SHEIKH RASHEED ARRESTED

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div