ڈالر نے تاریخ کی بلندترین سطح پر پہنچنے کا نیا ریکارڈ بنادیا
موجودہ دور حکومت میں اب تک ڈالر 90 روپے مہنگا ہوچکا
ملک کی کرنسی مارکیٹوں میں روپے کی تاریخی بے قدری کا سلسلہ جاری ہے۔
جمعرات (2 فروری 2023) کو بھی ملک کی کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔
کاروباری لین دین کے دوران انٹر بینگ میں ڈالر مزید 3 روپے 17 پیسے بڑھ کر 272 روپے کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا۔
موجودہ حکومت کے 10 ماہ میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر 49 فیصد گر چکی ہے اور ڈالر کی قدر میں 90 روپے بڑھ چکی ہے۔
FOREX Rates
Dollar rates
dollar price
تبولا
Tabool ads will show in this div