وزیر اعظم نے ایٹمی بجلی گھر ’کے - 3 ’ کا افتتاح کردیا
وزیراعظم شہباز شریف نے ایٹمی بجلی گھر کے 3 کا افتتاح کردیا ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کراچی میں ایٹمی بجلی گھر ’’کے -3 ’‘ کا افتتاح کردیا ہے۔ اس موقع پر انہوں نے منصوبے سے منسلک ماہرین کی خدمات کو سراہا۔
تقریب کے دوران بریفنگ میں وزیر اعظم کو بتایا گیا کہ کے -3 منصوبہ چین کے تعاون سے مکمل کیا گیا ہے، اس سے 1100 میگا واٹ بجلی پیدا ہوگی، منصوبے کے آغاز سے ایٹمی ذرائع سے بجلی کی پہداوار 2200 میگا واٹ ہوجائے گی۔
واضح رہے کہ کراچی جوہری بجلی گھر کا یونٹ- ٹو (کے-ٹو) کو گزشتہ سال قومی گرڈ سے منسلک کیا گیا تھا، جس کے بعد یونٹ 3 (کے-3) کا افتتاح اب ہوا ہے۔
کے تھری کا افتتاح اعزاز کی بات
منصوبے کے افتتاح کے موقع پر خطاب کے دوران وزیر اعظم نے کہا کہ کے تھری پاور پلانٹ کاافتتاح میرے لیےاعزاز کی بات ہے۔
وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان 27 ارب ڈالر کا تیل امپورٹ کرتا ہے، پاکستان کو توانائی کے سستے ذرائع کی ضرورت ہے، داسو ڈیم منصوبے پر کام جاری ہے، توانائی کی ضرورت کیلئے شمسی (سولر) اور پون (ونڈ) توانائی اہم کردار کرسکتی ہے۔