ایسی متعصب نگران حکومت ہم پر کبھی مسلط نہ ہوئی، عمران خان

ہمیں ایسے وقت میں دھکیلا جارہا ہے جب امپورٹڈ سرکار ہمارا دیوالہ نکال چکی ہے؟، سابق وزیر اعظم

پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان ( Imran Khan ) کی جانب سے سربراہ عوامی مسلم لیگ ( اے ایم ایل ) اور سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد ( Sheikh Rasheed Ahmed ) کی گرفتاری کی مذمت کی گئی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ ’‘ شیخ رشید کی گرفتاری کی پرزور مذمت کرتے ہیں، ہماری تاریخ میں کبھی بھی الیکشن کمیشن پاکستان ( ای سی پی ) کی طرف سے ایسی معتصبانہ، انتقامی نگران حکومت کا اطلاق نہیں ہوا ’‘۔

سابق وزیر اعظم نے سوال اٹھایا کہ ’‘ سوال یہ ہے کہ کیا پاکستان سڑکوں پر چلنے والی تحریک کا متحمل ہو سکتا ہے جس کی طرف ہمیں ایسے وقت میں دھکیلا جا رہا ہے جب ہمیں امپورٹڈ حکومت نے دیوالیہ کر دیا ہے؟ ’‘ ۔

واضح رہے کہ عوامی مسلم لیگ ( اے ایم ایل ) کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد کو گرفتار کر لیا گیا جس کی تصدیق ان کے بھتیجے اور پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے سابق ممبر قومی اسمبلی راشد شفیق کی جانب سے کی گئی ہے۔

IMRAN KHAN

RANA SANAULLAH

MARYAM NAWAZ

IMRAN RIAZ

SHEIKH RASHEED ARRESTED

JOURNALIST ARRESTED FROM LAHORE

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div