انشاء اللہ حق کی فتح ہوگی ، شیخ رشید احمد

ہم عمران خان کے ساتھ ہیں

گرفتاری کے بعد عوامی مسلم لیگ ( اے ایم ایل ) کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد ( Sheikh Rasheed Ahmed ) کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ میرے ساتھ زیادتی کی گئی ہے ، انشاء اللہ حق کی فتح ہوگی ، ہم عمران خان کے ساتھ ہیں۔

نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ اسلام آباد پولیس نے ظلم اور بدمعاشی کی ہے، 100، 200 مسلح لوگ میرے گھر میں داخل ہوئے ، میرے ملازموں کو مارا اور میرے گھر کی تلاشی لی۔

سابق وفاقی وزیر نے مؤقف اختیار کیا کہ یہ سب بدمعاش لوگ ہیں ، یہ زبردستی سیڑھی لگا کر میرے گھر میں داخل ہوئے، مجھے زبردستی گاڑی میں ڈالا، آج جج صاحب نے میری ضمانت لی اور انہوں نے کہا کہ انسپکٹر جنرل اسلام آباد 6 فروری کو پیش ہوں، ایس ایچ او نواز لیگ کا ٹاؤٹ ہے، نواز لیگ نے ہی اس کو یہاں تعینات کیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ یہ سارے کام کروا رہا ہے، انشاء اللہ حق کی فتح ہوگی ، ہم عمران خان کے ساتھ ہیں۔

واضح رہے کہ سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد کو سابق صدر آصف علی زداری کے خلاف بیان کے حوالے سے درج مقدمہ میں گرفتار کر کے تھانہ آبپارہ منتقل کر دیا گیا ہے۔

PTI

IMRAN KHAN

RANA SANAULLAH

MARYAM NAWAZ

IMRAN RIAZ

SHEIKH RASHEED ARRESTED

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div