ٹرینوں کے کرایوں میں اضافہ کردیا گیا
ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کے باعث ماہانہ کروڑوں روپے کا اضافی بوجھ پڑرہا ہے، محکمہ ریلوے
تمام ٹرینوں کے کرایوں میں 8 فیصد اضافے کا اعلان کردیا گیا۔ محکمہ ریلوے کا کہنا ہے کہ ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے سے روزانہ ایک کروڑ 17 لاکھ روپے سے زائد کا اضافی بوجھ برداشت کرنا پڑرہا تھا۔
محکمہ ریلوے نے ڈیزل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے باعث تمام ٹرینوں کے کرایوں میں 8 فیصد اضافے کا اعلان کردیا۔
محکمہ ریلوے کا کہنا ہے کہ ڈیزل کی قیمتیں بڑھنے کے باعث ریلوے کو ہر روز ایک کروڑ 17 لاکھ روپے سے زائد کا اضافی بوجھ برداشت کرنا پڑرہا تھا۔
ریلوے ترجمان کے مطابق کرایوں میں اضافے کا اطلاق گرین لائن ٹرین کے علاوہ تمام کلاسز پر ہوگا۔