بابراعظم کو ون ڈے اور سرگار فیلڈ سوبرز کرکٹر آف دی ایئر کی ٹرافیاں مل گئیں

نجم سیٹھی نے ٹرافیاں قومی کپتان کو دیں، دونوں میں دلچسپ گفتگو

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو ون ڈے اور سرگارفیلڈ سوبرز کرکٹر آف دی ایئرز کی ٹرافیاں موصول ہوگئیں، پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی نے قومی کپتان کو ٹرافیاں دیں، اس موقع پر دونوں کے درمیان دلچسپ گفتگو بھی ہوئی۔

گزشتہ دنوں پاکستان کے کپتان بابراعظم نے ایک ہی دن میں 2 اعزازات اپنے نام کئے تھے، انہوں نے آئی سی سی کرکٹر آف دی ایئر 2022ء جیتنے کے بعد سرگار فیلڈ سوبرز کرکٹر آف دی ایئر 2022ء کا ایوارڈ بھی اپنے نام کیا تھا۔

چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی نجم سیٹھی نے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں آئی سی سی ٹرافیاں دیں۔

نجم سیٹھی اور بابراعظم کے درمیان آئی سی سی ایوارڈز کے دوران دلچسپ گفتگو بھی ہوئی۔ سربراہ پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی نے کہا کہ 4 سال پہلے ایک دوست نے کہا تھا کہ بابراعظم نامی لڑکے کا خیال رکھنا، اُس دوست نے کہا تھا کہ یاد رکھنا وہ ایک عظیم بیٹر بنے گا، وہ دن اور آج کا دن میں اس دوست کو داد دیتا ہوں۔

نجم سیٹھی نے پوچھا کہ بابر آپ اس عمر میں اپنے فیم کو کس طرح محسوس کرتے ہیں جس پر قومی کپتان نے جواب دیا کہ جو آپ سوچتے ہیں یا کرنا چاہتے ہیں وہ کبھی کبھی نہیں ہوتا، جب آپ گرتے ہیں، آؤٹ آف فارم ہوتے ہیں تب سپورٹ چاہئے ہوتی ہے۔

نجم سیٹھی نے کہا کہ مجھے فخر محسوس ہورہا ہے کہ میں آپ کو ٹرافی دے رہا ہوں، امید ہے یہ پہلی اور آخری ٹرافی نہیں ہوگی۔ سربراہ پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی نے بابراعظم کے قد پر مزاحیہ تبصرہ بھی کیا، بولے کہ بابر قد میں میرے سے لمبا ہے، یا میں چھوٹا ہورہا ہوں۔

جس پر بابر اعظم نے بھی دلچسب جواب دیتے ہوئے کہا کہ میرا قد 5 فٹ 10 انچ ہے اور جوتے بھی بڑے والے پہنے ہیں۔ نجم سیٹھی نے پوچھا کہ اتنے سارے ایوارڈز جیتنے کے بعد کبھی ٹینشن نہیں ہوتی، جس پر بابر نے کہا کہ ٹینشن ہوتی ہے مگر اسے ہینڈل کرنا آنا چاہئے۔

قومی کپتان نے بتایا کہ فٹ رہنے کیلئے جم میں 2 گھنٹے تک ٹریننگ کرتا ہوں، میں صرف محنت کرتا ہوں، کوشش کرتا ہوں کہ چیزوں کو آسان رکھوں، اپنے مائنڈ سیٹ کو آسان اور فوکس رکھتا ہوں، جس کی وجہ سے کرکٹ آسان ہوجاتی ہے، میں ہر طرح کے حالات کیلئے خود کو تیار رکھتا ہوں۔

najam Sethi

Pakistan Cricket Board (PCB)

Babar Azam

INTERNATIONAL CRICKET COUNCIL (ICC)

Tabool ads will show in this div