پشاور پولیس لائن دھماکے کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی میں درج
پشاور کی پولیس لائن مسجد میں دھماکے کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی میں درج کرلیا گیا۔ مقدمہ ایس ایچ او تھانہ شرقی کی مدعیت میں درج کیا گیا، جس میں دہشت گردی اور قتل کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔
پشاور کی پولیس لائن مسجد میں پیر کو نماز ظہر کے وقت ہونیوالے خودکش حملے میں پولیس افسران اور اہلکاروں سمیت 100 سے زائد افراد شہید اور 50 سے زائد زخمی ہوگئے تھے، واقعے میں مسجد کا ایک حصہ بھی منہدم ہوگیا تھا، واقعے کی ذمہ داری کالعدم ٹی ٹی پی خراسانی گروپ نے قبول کی تھی۔
واقعے کے دو روز بعد پشاور دھماکے کا مقدمہ ایس ایچ او تھانہ شرقی کی مدعیت میں تھانہ سی ٹی ڈی میں درج کرلیا گیا، ایف آئی آر میں دہشت گردی اور قتل سمیت دیگر دفعات شامل کی گئی ہیں۔
مزید جانیے : دہشتگردی کاشکار پولیس لائن مسجد میں دوبارہ اللہ اکبر کی صدائیں بلند
ایف آر میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ مسجد کی چھت منہدم ہونے کی وجہ کثیر تعداد میں پولیس افسران اور جوان شہید ہوئے، نامعلوم دہشت گردوں نے ملک و قوم کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی۔