ایک دن کمی کے بعد ڈالر کی قدر میں پھر اضافہ

انٹر بینک میں ڈالر 268.83 جب کہ اوپن مارکیٹ میں 273 روپے کا ہوگیا

انٹر بینک میں ایک روز کمی کے بعد ڈالر کی قدر میں ایک مرتبہ پھر اضافہ دیکھا گیا ہے۔

منگل کو انٹر بینک میں ڈالر 267 روپے 89 پیسے پر بند ہوا تھا لیکن بدھ (یکم فروری 2023) کے روز انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر اتار چڑھاؤ کا شکار رہی۔

کاروباری لین دین کے آغاز پر ڈالر کی قدر 2 روپے 11 پیسے بڑھ کر 270 روپے کی سطح پر آگئی لیکن اس کے بعد ایک وقت میں ڈالر گزشتہ روز کے مقابلے میں 2 روپے 64 پیسے سستا ہوکر 265 روپے 25 پیسے کی سطح پر دیکھا گیا۔

دن کے اختتام پر ڈالر 94 پیسے مہنگا ہوکر 268 روپے 83 پیسے کی سطح پر آگیا۔

دوسری جانب فوریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 273 روپے ہوگئی ہے۔

DOLLARS

FOREX Rates

Dollar rates

dollar price

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div