ٹیلی نار برائے فروخت؛ صارفین کے ڈیٹا اور ملازمین کے حقوق کا تحفظ کریں گے، وفاقی وزیر آئی ٹی

ملازمین کے مسائل اور سروس کے معیار پر کوئى سمجھوتا نہیں کيا جائے گا، امین الحق

وفاقی وزیر آئی ٹی سید امین الحق نے ملک کی بڑی ٹیلی کام کمپنی ٹیلی نار کی فروخت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ صارفین کے ڈیٹا اور ملازمین کے حقوق کا تحفظ کریں گے۔

اسلام أباد میں انٹرنیٹ گورننس کے حوالے سے منقدہ تقریب سے خطاب کے دوران وزیر آئی ٹی آمین الحق کا کہنا تھا کہ ٹیلی نار کے حوالے سے نان بائنڈنگ آفر موجود ہے وزارت آئى ٹى ان تمام معاملات کو ديکھ رہى ہے صارفین کے حقوق کا تحفظ کرنا ہمارى پہلی ترجیح ہے۔ ملازمین کے مسائل اور سروس کے معیار پر کوئى سمجھوتا نہیں کيا جائے گا۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ ہر گزرتے دن کے ساتھ سیاسی بے چینی بڑھ رہی ہے ۔ آئندہ عام انتخابات اکتوبر 2023 میں ہوں گے۔ پاور بلیک آؤٹ کے حوالے سے سائبر حملے سے متعلق وزارت توانائی نے آئی ٹی سے کوئی رابطہ نہیں کیا۔

امین الحق نے سابق وزیراعظم عمران خان کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ آئین اور قانون کے مطابق سیاسی جدوجہد کریں، ریڈ لائن عبور نہ کریں۔

ٹیلی نار کی فروخت کا پس منظر

ٹیلی نار نے پاکستان میں 2005میں اپنی خدمات فراہم کرنے کا آغاز کیا تھا، کمپنی کو پاکستان میں ایزی لوڈ سمیت کئی معاملات میں جدت لانے کا اعزاز حاصل ہے۔

گزشتہ سال ملک کی معاشی صورت حال اور آپریشنل اخراجات میں اضافے کے باعث یہ باتیں گردش کررہی تھیں کہ ٹیلی نار پاکستان میں اپنا کاروبار فروخت کررہا ہے۔ اس حوالے سے ٹیلی نار کے امارات کی ایک کمپنی سے بات چیت بھی جاری ہے۔

telenor

AMIN UL HAQUE

تبولا

Tabool ads will show in this div
Ervin Cowell Feb 02, 2023 11:55am
Irene Frasier Feb 03, 2023 02:11am
Lane Minix Feb 04, 2023 11:18am
Jina Fairfield Feb 04, 2023 04:25pm
J. Colbert Feb 04, 2023 06:15pm
Hey, Just came across this one, they're all made in the USA and 25OFF for 2 days. https://bit.ly/3Y4lr4H
Earl Maness Feb 06, 2023 12:19pm

تبولا

Tabool ads will show in this div