الیکشن کمیشن کو دھمکانے کا کیس؛ فواد چوہدری کی درخواست ضمانت منظور

اس شرط پر ضمانت دے رہا ہوں کہ فواد چوہدری غلطی دوبارہ نہیں دہرائیں گے، فاضل جج کے ریمارکس

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے الیکشن کمیشن کو دھمکانے کے کیس میں تحریک انصاف کے رہنما فوادچوہدری کی درخواست ضمانت منظور کرلی۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اسلام آباد فیضان گیلانی میں الیکشن کمیشن کو دھمکانے کے کیس میں تحریک انصاف کے رہنما فوادچوہدری کی درخواست سماعت پر سماعت کی۔

فواد چوہدری کے وکیل بابر اعوان نے اپنے دلائل میں کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلےکےمطابق الیکشن کمیشن حکومت نا تو ہے اور نہ ہی ریاست ہے، الیکشن کمیشن اتھارٹی ہے۔

ببار اعوان نے کہا کہ فواد چوہدری کے خلاف مقدمے میں زیادہ سے زیادہ دفعہ 501 (1) لگ سکتی تھی،ان دفعات میں زیادہ سے زیادہ 10سال،عمرقیدسزادی جاسکتی ہے، اس میں کم سےکم3سال کی سزا ذہن میں رکھنی چاہیے۔ فواد چوہدری کے وکیل بابراعوان کے دلائل مکمل ہونے کے بعد وکیل استغاثہ نے کہا کہ آزادی اظہار رائے کامطلب کسی کے خلاف اس طرح کی گفتگو کرنا نہیں، ۔

الیکشن کمیشن کے وکیل نے کہا کہ فواد چوہدری کے بیان کو دیکھیں تو اخلاقیات کہاں رہ گئی۔

جس پرعدالت نے کہا کہ اخلاقیات تو پاکستان میں ویسے بھی نہیں ہے۔ منشی کے لفظ کوغلط کیوں سمجھاجارہاہے؟ کیا کسی وکیل نے منشی کہنے پر اعتراض اٹھایا؟

عدالت کے استفسار پر الیکشن کمیشن کے وکیل نے بتایا کہ تفتیشی افسر بیمار ہے وہ نہیں آسکا، جس پر عدالت نے ریمارکس دیئے کہ بس پھر تو جواب آگیا۔

فاضل عدالت نے فواد چوہدری کی درخواست ضمانت 20 ہزار مچلکوں کے عوض منظور کرلی۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے کہا کہ فواد چوہدری کو ایسا بیان نہیں دینا چاہئے تھا، اس شرط پر ضمانت دے رہا ہوں کہ فواد چوہدری غلطی دوبارہ نہیں دہرائیں گے۔

معاملے کا پس منظر

24 جنوری کو فواد چوہدری کے خلاف سیکریٹری الیکشن کمیشن آف پاکستان عمر حمید کی شکایت پر اسلام آباد کے تھانہ کوہسار میں مقدمہ درج کیا گیا۔

ایف آئی آر میں کہا گیا کہ فواد چوہدری نے 24 جنوری کو احتجاجی کے دوران الیکشن کمیشن کے ارکان اور ان کے خاندان والوں کو بھی ڈرایا دھمکایا۔

اسی ایف آئی آر کی بنیاد پر اسلام آباد پولیس نے 25 جنوری کو فواد چوہدری کو لاہور سے گرفتار کیا تھا۔

PTI

Fawad Chodhary

FAWAD CHAUDHARY ARRESTED

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div