کراچی میں پراسرار بیماری سے جاں بحق بچہ پوسٹ مارٹم کے بعد سپرد خاک

3 سالہ عبداحلیم گزشتہ روز انتقال کرگیا تھا

کراچی میں علی محمد گوٹھ میں گزشتہ روز پراسرار بیاری سے جاں بحق ہونے والے 3 سالہ عبدالحلیم کو سپرد خاک کردیا گیا۔

اہل علاقہ کے مطابق 3 سالہ عبدالحلیم گزشتہ روز پراسرار بیماری کا شکار ہوکر جاں بحق ہونے والا 20واں فرد تھا۔

گزشتہ روز بچے کی میت پوسٹ مارٹم کے لیے بھیجی گئی تھی لیکن موت کی وجہ جاننے کے لئے نمونوں کے ٹیسٹ کے پیسے نہ ہونے کہ وجہ سے اس عمل میں تاخیر ہوئی۔

منگل کی رات گئے عبدالحلیم کا پولیس سرجن ڈاکٹر سمیہ طارق کی سربراہی میں پوسٹ مارٹم کیا گیا، مخصوص نمونے لینے کے بعد میت کو ورثا کے سپرد کردیا گیا۔ بعد ازاں منگل اور بدھ کی درمیانی رات ہی عبدالحلیم کو سپرد خاک کردیا گیا۔

پولیس سرجن ڈاکٹر سمیہ طارق کا کہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم کے دوران میڈیکل بورڈ نے بچے کی لاش کا تفصیلی جائزہ لیا اور معائنہ کیا گیا، بچے کے جسمانی اعضاء اور خون کے نمونے کیمیائی تجزیے کے لیے لیبارٹری بھیج دیے گئے ہیں۔

ڈاکٹر سمیہ طارق نے کہا کہ مکمل رپورٹ آنے میں ایک ہفتہ لگ سکتا ہے، کیمیائی اجزاء کے تجزیے کے بعد وجہ موت کاتعین ہوسکے گا۔

MISTEROUSE DEATH

karachi death

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div