استعفے کی خبریں، شاہد خاقان عباسی نے تردید کردی

شہباز شریف اور شاہد خاقان کی جلد ملاقات کا امکان

Big Blow to PMLN | Shahid Khaqan Abbasi | Breaking News | SAMAA TV

سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ نواز (ن ) کے سینیر رہنما اور نائب صدر شاہد خاقان عباسی نے بدھ یکم فروری کو میڈیا میں آنے والی استعفی کی خبروں پر تردید کرتے ہوئے اسے جھوٹا قرار دے دیا۔

استعفے کی خبروں پر نائب صدر ن لیگ کا کہنا ہے کہ میں اب بھی بطور سینیر نائب صدر کام کر رہا ہوں، مشکل حالات میں پارٹی نہیں چھوڑی آج کیوں چھوڑوں گا، میں نے 1998میں آزاد حیثیت سے انتخاب لڑا، جیتا اور مسلم لیگ میں شامل ہوا۔

سابق وزیراعظم کا یہ بھی کہنا تھا کہ سال 1999 میں مشرف دور میں زندگی مشکل میں ڈالی، میں نے جیل کاٹی لیکن اپنے مشن سے نہیں ہٹا۔ نوازشریف نے مجھے وزیراعظم بنایا۔ بطور وزیراعظم میں نے کہا تھا کہ میرا لیڈر نواز شریف ہے۔

قبل ازیں نجی چینل کی جانب سے یہ اطلاعات سامنے آئی تھیں کہ شاہد خاقان عباسی نے پارٹی اسے استعفیٰ دیتے ہوئے کہا تھا کہ ملک کی بہتری کیلئے ری امیجننگ پاکستان کے فورم سے پاکستان کی فلاح و بہبود کا پیغام پھیلانے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا تھا کہ سابق وزیراعظم کی جانب سے عہدہ چھوڑنے سے متعلق استعفیٰ وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف کو ارسال کردیا گیا ہے، تاہم ان کا استعفیٰ تاحال منظور نہیں کیا گیا ہے۔

دوسری جانب یہ اطلاعات بھی سامنے آئی تھیں کہ وزیراعظم شہباز شریف اور شاہد خاقان عباسی کے درمیان جلد ملاقات کا بھی امکان ہے، جب کہ وزیراعظم پارٹی کی سینیر قیادت سے بھی ملاقات کریں گے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ شاہد خاقان عباسی مریم نواز شریف کو چیف آرگنائزر بنانے کے فیصلے سے متفق نہیں تھے، جب کہ وہ ن لیگی رہنما اور سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کے ساتھ روا رکھے گئے رویے پر بھی نالاں تھے۔

سابق وزیراعظم کی جانب سے سیلمان شہباز کی جانب سے مفتاح اسماعیل کیلئے نازیبا الفاظ کے چناؤ پر بھی ناپسندیدگی کا اظہار کیا گیا تھا۔

PUNJAB ASSEMBLY

PMLN,

SHAHID KHAQAN ABBASI RESIGN

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div