گجرات: رات گئے پرویز الہٰی کے گھر پر پولیس کا چھاپہ

پرویز الہیٰ گھر پر موجود نہیں تھے
<p>گجرات : پرویز الہیٰ کے گھر کے بیرونی منظر</p>

گجرات : پرویز الہیٰ کے گھر کے بیرونی منظر

Police raid Parvez Elahi’s Gujrat residence | Breaking News

منگل 31 جنوری کو رات گئے گجرات ( Gujrat ) میں پولیس ( Police ) کی جانب سے سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی ( Parvez Elahi ) کے گھر پر چھاپہ مارا گیا۔

چھاپا گجرات کے علاقے کنجاہ ہاؤس پر مارا گیا۔ ذرائع کے مطابق اس موقع پر گجرات پولیس کی بھاری نفری نے پرویز الہٰی کے گھر کو گھیرے میں لیا۔ پولیس کی جانب سے چوہدری پرویزالہٰی کے گھر کی حفاظت پر مامور ملازمین کو حراست میں بھی لیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پرویزالہٰی کے گھر کی تلاشی کے بعد پولیس واپس چلی گئی، پرویز الہیٰ گجرات والے گھر پر موجود نہیں تھے جب کہ مونس الہیٰ لاہور میں موجود تھے۔

ذرائع کے مطابق پولیس کی جانب سے اب تک پرویز الہٰی کے گھر پر چھاپے سے متعلق کوئی تفصیلات جاری نہیں کی گئی ہیں اور نہ ہی کسی قسم کی کوئی تردید یا تصدیق کی گئی ہے۔

رپورٹس کے مطابق پولیس کیجانب سے سابق وزیراعلیٰ پنجاب کی رہائش گاہ کو 2 گھنٹے تک گھیرے میں لئے رکھا گیا۔ رہائشگاہ کے ارگرد اور باہر پولیس کی گاڑیاں گشت کرتی رہیں۔

POLICE RAID

PMLN,

CHAUDHARY PERVAIZ ELAHI

GUJRAT POLICE

Tabool ads will show in this div