رواں مالی سال کے پہلے7 ماہ ٹیکس محصولات کی تفصیلات جاری

جولائی تا جنوری 3 ہزار 975 ارب روپے ٹیکس جمع کر لیا، ایف بی آر

ایف بی آر کیجانب سے جولائی 2022 تا جنوری 2023 کے ٹیکس محصولات کی تفصیلات جاری کردی ہیں۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے رواں مالی سال کے پہلے 7 ماہ میں 3 ہزار 975 ارب روپے ٹیکس جمع کیا، جو گذشتہ مالی کی اسی مدت سے 18 فیصد زائد ہے۔ گزشتہ مالی سال اسی مدت میں 3 ہزار 367 ارب ٹیکس جمع ہوا تھا۔

اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ حکومت صاحب ثروت افراد پرٹیکس بوجھ بڑھانےکی پالیسی پرعمل پیرا ہے، جنوری 2023 کےدوران 537 ارب روپے کے محصولات جمع ہوئے جو مقررہ ہدف سے 4 ارب روپے زائد ہیں۔

رپورٹ کے مطابق جنوری میں گذشتہ مالی سال کی نسبت ٹیکس ریونیو 23 فیصد بڑھا۔ ابتدائی 7 میں براہ راست ٹیکس محاصل میں 48 فیصد اور مقامی ٹیکس محاصل میں 40 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

ڈومیسٹک ٹیکس محاصل کی شرح 50 فیصد سے بڑھ کر 59 فیصد ہوگئی ۔ جنوری میں کسٹمز ڈیوٹی محاصل میں 16 فیصد اضافہ ہوا جبکہ مالی سال کے ابتدائی 7 ماہ میں 208 ارب روپے کے ٹیکس ریفنڈز بھی جاری کیے گئے ہیں۔

fbr

tax revenue

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div