اسلام آباد پولیس نے شیخ رشید سے ذاتی حیثیت میں کل شام تک جواب طلب کرلیا

آصف زرداری پر الزامات کے معاملے پر تحریری جواب مسترد
Jan 31, 2023

سابق صدر آصف علی زرداری کیجانب سے سابق وزیراعظم عمران خان کے قتل کی سازش کئے جانے کے الزام پر شیخ رشید کو تھانہ آبپارہ میں پیش ہونے کیلئے بدھ شام 4 بجے تک کی آخری مہلت دی گئی ہے۔

ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد پولیس انکوائری میں تعاون نہیں کررہے، وہ اگر دی گئی آخری مہلت میں پیش نہ ہوئے تو پھر شیخ رشید کیخلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

ترجمان وفاقی پولیس کا کہنا ہے شیخ رشید بالواسطہ پیغام میں آصف زرداری پر الزامات سے منحرف ہوگئے ہیں اور یہ مؤقف اختیار کیا ہے کہ انہوں نے آصف زرداری سے متعلق بات عمران خان کے بیان کی بنیاد پر کہی تھی۔

ASIF ALI ZARDARI

Sheikh Rashid Ahmed

Tabool ads will show in this div