بھارت میں گائے لیجانے کے شبے میں مسلمان نوجوان قتل

مقامی پولیس نے واقعے کو ٹریفک حادثہ قرار دے دیا

بھارت میں ہندو انتہا پسندوں نے گائے لیجانے کے شبے میں ایک مسلمان نوجوان کو قتل کردیا۔

ریاست ہریانہ کے 22 سالہ وارث کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بھی بنایا گیا۔ والدین کا کہنا ہے کہ وارث کو بجرنگ دل کے کارکنوں نے قتل کیا۔

پولیس نے واقعے کو ٹریفک حادثہ قرار دے کراس کےدو ساتھیوں نفیس اور شوقین کو حراست میں لے لیا۔ واقعے کیخلاف مقدمہ بھی درج نہیں کیا گیا۔ مارپیٹ سے قبل بنائی گئی ویڈیو میں پولیس اہلکار کو بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

خیال رہے کہ بھارت میں اب تک اس قسم کے حملوں میں درجن بھر افراد ہلاک ہو چکے ہیں ان حملوں میں ایسا بھی ہوا کہ گائے کا دودھ ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کرنے والے مسلمانوں کو بھی غلط اطلاعات پر حملوں کا نشانہ بنایا گیا۔

indian police

indian muslims

Tabool ads will show in this div