دہشت گردوں کیخلاف آپریشن کا فیصلہ نیشنل سیکیورٹی کمیٹی کرے گی،وزیردفاع

دہشتگردی کیخلاف جنگ میں ہم اکیلے کھڑے ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کیخلاف آپریشن کا فیصلہ نیشنل سیکیورٹی کمیٹی کرے گی۔ نیشنل سیکیورٹی کمیٹی ہی ایسے فیصلےکرنے کا مجاز فورم ہے۔

قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ سانحہ پولیس لائنز، سانحہ اے پی ایس سے کم نہیں۔ قوم کو تمام تر اختلافات کےباوجود اتفاق رائے پیدا کرنےکی ضرورت ہے۔

وزیر دفاع نے کہا کہ ہمیں اپنا گھر درست کرنا ہوگا۔ آپریشن ضرب عضب جیسا اتفاق رائے پیدا کرنا ہوگا۔ امید ہے وزیراعظم اسی طرح کا کوئی قدم اٹھائیں گے۔

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن نے گزشتہ دور حکومت میں دہشتگردی کا خاتمہ کرکے امن قائم کیا۔ ہمیں پہلے اپنا گھر درست کرنا ہوگا، اقتدار کے لیے ایک شخص باولا ہوگیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ افغانستان کی جنگ ہماری دہلیز تک آگئی، نائن الیون آیا،امریکا سے دھمکی ملی،ہم ڈھیر ہوگئے، ہندوستان اور اسرائیل میں بھی نمازیوں کے ساتھ یہ نہیں ہوتا، کون لواحقین کو بتائے گا کہ پیارے کیسے شہید ہوئے؟ کس نے جان لی؟ ہمیں اب اپنے گریبان میں جھانکنا پڑے گا۔

وزیردفاع کا کہنا تھا کہ ہمیں سپر پاور کا آلہ کار بننے کا شوق پرانا ہے، کیا وہ طاقتیں آپ کے ساتھ کھڑی ہیں؟ دہشتگردی کیخلاف جنگ میں ہم اکیلے کھڑے ہیں۔

وزیر دفاع نے کہا کہ ہمیں مذمت میں بھی سیاسی مصلحت سے کام لیا جارہا ہے، پوری قوم کو دہشتگردی کیخلاف متحد ہونا چاہیے، یہ کسی ایک طبقے یا فرقے کی نہیں پوری قوم کی جنگ ہے، کہا 126 بلین ڈالر ہم نے دہشتگردی کی جنگ میں جھونکے،83 ہزار ہزار پاکستانیوں کی قربانیاں دیں۔

خواجہ آصف نے کہا کہ ہم نے ملک گروی رکھ دیا ہے، اب تو زبان،اعمال کی دہشتگردی آگئی ہے، مشرقی پاکستان اور ہماری معیشت کا کوئی مقابلہ نہیں۔

وزیر دفاع نے کہا کہ ہم افغانستان کی بہتری چاہتے ہیں،وہاں امن ہوگا تو یہاں امن ہوگا، افغانستان سے ساڑھے4لاکھ لوگ دستاویزات کے ساتھ پاکستان آئے، کسی کو علم نہیں کون شہری ہے کون دہشتگرد ہے؟ پاکستان کے چھوٹے چھوٹے شہروں میں افغان مہاجرین ہیں۔

KHAWAJA ASIF

Peshawar blast

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div