ایمن خان کا کن تین چیزوں کے بغیر گزارہ ناممکن ہے؟
پاکستان کی معروف اداکارہ ایمن خان نے حال ہی میں منیب بٹ کے ساتھ دی مرزا ملک شو میں شرکت کی۔
شو کے دوران ان سے نجی زندگی سے متعلق مختلف اور دلچسپ سوالات پوچھے گئے۔
شو کی میزبان ثانیہ مرزا نے ایمن سے سوال کیا کہ کیا کبھی انہوں نے اپنے شوہر سے کچھ چھپایا ہے؟
ایمن نے جواب دیا: نہیں۔
دوسرا سوال کیا گیا کہ آپ نے کبھی بھی اپنے شوہر منیب سے لڑائی کی ہے؟
اس کا جواب ایمن نے ہنستے ہوئے دیا کہ: بلکل کی ہے۔
ڈرامہ کے سیٹ پراسٹار والا غصہ اور بھرم دکھائے؟
ایمن نے جواب دیا کبھی نہیں۔
جس پر ثانیہ نے حیرانگی کا اظہار کیا۔
پھرایمن سے پوچھا گیا کہ کن تین چیزوں کے بغیر آپ نہیں رہ سکتیں؟
تو انہوں نے فوری طور پر جواب دیا کہ فون ، امل اور شاپنگ ۔
اس جواب پرشعیب ملک اور ثانیہ مرزا دونوں ہی ہنس پڑے پھر شعیب نے لقمہ دیا کہ منیب کا نام نہیں لیا ہا ہا۔
منیب نے کہا ہاں ہاں کوئی بات نہیں۔
شعیب ملک اور ثانیہ ملک کی طلاق کی افواہوں کے دوران شروع کیا گیا دی مرزا ملک شو دونوں کی مشترکہ کاوش ہے جس کا آغاز 18 دسمبر کو کیا گیا۔