پرویز الٰہی کے پرنسپل سیکریٹری کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش
سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کے پرنسپل سیکریٹری محمد خان بھٹی کے بیرون ملک فرار کے خدشے پر محکمہ اینٹی کرپشن نے نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش کردی۔
سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کے پرنسپل سیکریٹری محمد خان بھٹی کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں ڈالنے کیلئے محکمہ اینٹی کرپشن نے محکمہ داخلہ پنجاب کو خط لکھ دیا، جس کی کاپی ڈی جی ایف آئی اے کو بھی بھجوادی گئی ہے۔
محکمہ اینٹی کرپشن محمد خان بھٹی کے خلاف کروڑوں روپے رشوت لینے پر مقدمہ درج کیا تھا۔
محکمہ داخلہ پنجاب کو لکھے گئے خط میں محکمہ اینٹی کرپشن نے کہا گیا ہے کہ تفتیش سے بچنے کیلئے محمد خان بھٹی کے ملک سے فرار ہونے کا قوی امکان ہے، محکمہ داخلہ وفاقی وزارت داخلہ سے فی الفور رجوع کرے۔
محکمہ اینٹی کرپشن نے گرفتار ملزم ایس ڈی او رانا محمد اقبال کا نام بھی ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش کردی، ملزمان کے شناختی کوائف محکمہ داخلہ اور ڈی جی ایف آئی اے کو بھجوا دیئے گئے ہیں۔