بڑے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 9000 روپے کم ہوگئی

سونے کے فی تولہ قیمت 2 لاکھ ایک ہزار 500 روپے ہوگئی

منگل (31 جنوری 2023)کے روز بین الاقوامی اور مقامی مارکیٹ سونے کے دام میں بڑی کمی دیکھی گئی ہے۔

منگل کے روز بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے دام 22 ڈالر کمی کے بعد 1902 ڈالر فی اونس ہوگئی۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی کا اثر مقامی صرافہ بازار پر بھی پڑا ہے۔

ملک بھر کے صرافہ بازاروں میں ایک تولہ سونا 9 پزار روپے سستا ہوکر 2 لاکھ ایک ہزار 500 روپے کا ہوگیا۔

اسی طرح 10 گرام سونے کے بھاؤ 7 ہزار 716 روپے گھٹ کر ایک لاکھ 72 ہزار 754 روپے ہوگئے۔

صرافہ بازاروں میں سونے کے ساتھ ساتھ چاندی کے بھاؤ میں بھی کمی دیکھی گئی ہے۔ منگل کے روز چاندی کے دام 50 روپے کمی کے ساتھ 2250 روپے فی تولہ ہوگئے۔

Gold rates

gold prices

TODAYS GOLD RATES

GOLD PRICE IN PAKISTAN

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div