کرکٹ کے بعد شاہین آفریدی نے ڈیزائننگ میں بھی سب کو حیران کردیا
لاہور قلندرز نے اپنی نئی کٹ اور اسپورٹس آؤٹ لیٹ کا آفیشل لوگو لانچ کردیا جسے شاہین شاہ آفریدی نے ڈیزائن کیا ہے۔
لاہور قلندرز نے لوگو کی لانچنگ کے موقع پر کپتان شاہین شاہ آفریدی کے فوٹو شوٹ کی ویڈیو ٹوئٹر پر جاری کی ہے جس کے کیپشن میں لکھا ہے کہ ”ایل کیو اسپورٹس آؤٹ لیٹ کے آفیشل لوگو کے ساتھ خود ڈیزائنر“۔
اس سے قبل لاہور قلندرز کے سی ای او عاطف رانا نے ویڈیو پیغام میں بتایا تھا کہ شاہین شاہ آفریدی ہمارے قائد اور ہمارے کپتان ہیں۔ وہ لاہور قلندر کی نئی کٹ ڈیزائن کر رہے ہیں اور یہ بہترین ہے۔ جس طرح وہ وکٹیں لیتے ہیں، انکی ڈیزائن کی ہوئی کٹ بھی سب کے ہوش اڑا دے گی۔ ہم امید کرتے ہیں کہ تمام شائقین کو نیا ڈیزائن پسند آئے گا۔
عاطف رانا کا کہنا ہے کہ ہم کرکٹ لورز اور اپنے فینز کیلئے ایک آوٹ لیٹ بنانے پر بھی کام کررہے ہیں جہاں سے وہ صحیح معنوں میں اپنی پسند اور کوالٹی کی اشیاء خرید سکیں گے۔
عاطف رانا کا کہنا تھا کہ کوشش ہے کہ یہ آؤٹ لیٹ اسی پی ایس ایل میں لانچ کردیں جس پر دن رات کام چل رہا ہے اور ہم اسے بھی ایک نیکسٹ لیول پلیٹ فارم بنانے کی کوشش کریں گے۔