پشاور دھماکے میں جاں بحق افراد کی تعداد 100 ہوگئی

جاں بحق اہلکاروں کی تدفین کا سلسلہ جاری، صوبے میں سوگ

پشاور میں گزشتہ روز ہونے والے خودکش دھماکے میں جاں بحق افراد کی تعداد 100 ہوگئی ہے۔

گزشتہ روز (30 جنوری 2023) کو پشاور پولیس لائنز کی مسجد میں عین اس وقت خودکش دھماکا ہوا تھا جب وہاں باجماعت نماز ظہر ادا کی جارہی تھی۔

دھماکے میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 100ہوگئی ہے، جن میں ڈی ایس پی عرب نواز، 5 سب انسپکٹرز، مسجد کے پیش امام اور ملحقہ پولیس کوارٹر کی رہائشی خاتون بھی شامل ہیں۔

ترجمان لیڈی ریڈنگ اسپتال کے مطابق اسپتال میں 88 لاشیں لائی گئیں جبکہ 57 زخمی ابھی بھی زیرعلاج ہیں۔

سیکیورٹی لیپس ہوا ہے

پشاور میں پریس کانفرنس کے دوران انسپکٹر جنرل پولیس معظم جاہ انصاری نے اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس بات سے انکار نہیں کہ سیکیورٹی لیپس ہوا ہے۔

تحقیقاتی رپورٹ وزیراعظم کو پیش

پشاور پولیس لائنز میں پیر 30 جنوری کو ہونے والے خود کش حملے کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ وزیراعظم شہباز شریف کو پیش کردی گئی ہے۔

میتوں کی حوالگی کا سلسلہ جاری

اسپتال سے میتوں کی شناخت کے بعد لواحقین کے حوالے کی جارہی ہیں۔ پولیس لائن میں دو ڈی ایس پیز سمیت 6 اہلکاروں کے نماز جنازہ ادا کی گئی ہے، نماز جنازہ میں آئی جی پولیس، گورنرخیبر پختونخوا اور کمشنر پشاور سمیت اعلی عسکری اور سول حکام کی نمازہ جنازہ میں شرکت کی ہے۔

سوگ کا سماں

واقعے کے دوسرے دن صوبے بھر میں بالعموم اور پشاور میں بالخصوص سوگ کا سماں ہے، سڑکوں پر ٹریفک انتہائی کم ہے۔

Peshawar blast

PESHAWAR SUICIDE ATTACK

PESHAWAR POLICE LINES

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div