آئی ایم ایف سے مذاکرات؛ پاکستان کی مشکل فیصلے بتدریج کرنے کی یقین دہانی

وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے پروگرام مکمل کرنے کی یقین دہانی کرا دی

BREAKING: Dialogue starts between IMF and Pakistan Govt

پاکستان نے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) (IMF ) کو مشکل فیصلے بتدریج لاگو کرنے کی یقین دہانی کرادی۔

وزیر مملکت خزانہ عائشہ غوث پاشا کی زیرقیادت پاکستانی ٹیم اور آئی ایم ایف کے درمیان تکنیکی مذاکرات شروع ہو گئے جو جمعے تک جاری رہیں گے۔

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان پھر 9 فروری تک پالیسی سطح کے مذاکرات ہوں گے، جن میں وزیرخزانہ اسحاق ڈار بھی شرکت کریں گے۔

اسحاق ڈار نے معاشی اصلاحات سمیت تمام وعدے بتدریج پورے کرنے اور جائزہ مذاکرات میں مکمل تعاون کا یقین دلایا۔ آئی ایم ایف مشن کے سربراہ نے پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرنے کا عزم ظاہر کیا۔

سرکاری اعلامیہ کےمطابق مشن چیف نیتھن پوٹر نے امید ظاہر کی کہ پاکستان جائزے کی تکمیل کے لئے شرائط پر پورا اترے گا، اصلاحات کےلئے پیش رفت جاری رکھے گا۔

وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے وفد کو بتایا گیس سیکٹر کےگردشی قرضے ختم کیلئےکمیٹی بنا دی ، توانائی شعبے میں اصلاحات متعارف کرائی جا رہی ہیں ، ماضی کی طرح موجودہ پروگرام بھی مکمل کریں گے۔

IMF AND PAKISTAN

ISHAQ DAR AND IMF

Kmrn Jan 31, 2023 04:14pm
Bakwas
Tabool ads will show in this div