خیبرپختونخوا حکومت نے صوبے میں ایک روزہ سوگ کا اعلان کردیا

منگل کو پورے صوبے میں قومی پرچم سرنگوں رہے گا، نگراں وزیراعلیٰ
Jan 30, 2023

نگراں حکومت نے پشاور دھماکے پر خیبرپختونخوا میں کل ایک روزہ سوگ کا اعلان کردیا۔

پشاور کی سول لائنز مسجد میں دھماکے میں 59 افراد کی شہادت اور 150 سے زائد کے زخمی ہونے پر خیبرپختونخوا حکومت نے ایک روزہ سوگ کا اعلان کردیا۔

نگراں وزیراعلیٰ اعظم خان کا کہنا ہے کہ منگل کو پورے صوبے میں قومی پرچم سرنگوں رہے گا۔

انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا حکومت دھماکے میں شہید افراد کے لواحقین کے غم میں برابر کی شریک ہے، صوبائی حکومت متاثرہ خاندانوں کو تنہاء نہیں چھوڑے گی۔

khyber pakhtunkhwa

Peshawar blast

PESHAWAR TERRORISM

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div