پنجاب کی نگراں کابینہ میں شامل وہاب ریاض کا کل حلف اٹھانے کا امکان
انہیں وزیر کھیل و امور نوجوانان کا قلمدان ملنے دیا جاسکتا ہے
وہاب ریاض بنگلہ دیش سے وطن واپس پہنچ گئے، امکان ہے کہ وہ پنجاب کی نگراں کابینہ میں وزیر کی حیثیت سے کل (منگل کو) حلف اٹھائیں گے۔
پنجاب کی نگراں کابینہ میں شامل قومی کرکٹر وہاب ریاض بنگلہ دیش سے وطن واپس پہنچ گئے، امکان ہے کہ وہ کل (منگل کو) صوبائی وزیر کی حیثیت سے حلف اٹھائیں گے۔
رپورٹ کے مطابق امکان ہے کہ وہاب ریاض کو پنجاب کی نگراں کابینہ میں وزیر کھیل و امور نوجوانان کا قلمدان دیا جائے گا۔
نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے وہاب ریاض کو اپنی کابینہ میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔
wahab riaz
PUNJAB CARETAKER CABINET
تبولا
Tabool ads will show in this div