کیا مکی آرتھر پاکستان کرکٹ ٹیم کے پہلے آن لائن کوچ ہوں گے؟؟
مکی آرتھر کو قومی ٹیم کا ڈائریکٹر لگائے جانے کا امکان ہے، ذرائع
قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر سے متعلق سماء نے حقیقت کا پتا لگا لیا۔
پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے رکن کے مطابق قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر آن لائن کوچنگ نہیں کریں گے بلکہ وہ جلد پاکستان میں ہوں گے، آن لائن کوچنگ کی خبریں بے بنیاد ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:
نجم سیٹھی مکی آرتھر کو ہیڈکوچ بنانے کے فیصلے پر ڈٹ گئے
رکن مینجمنٹ کمیٹی پی سی بی نے کہا کہ مکی آرتھر سے بات چیت چل رہی ہے وہ جلد پاکستان آئیں گے۔ کوشش کررہے ہیں کہ مکی آرتھر نیوزی لینڈ سیریز سے ہی قومی ٹیم کو جوائن کریں۔
دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ مکی آرتھر کو قومی ٹیم کا ڈائریکٹر لگائے جانے کا امکان ہے۔ مکی آرتھر سے تمام معاملات طے پاگئے ہیں، مکی آرتھر قومی ٹیم کے ڈائریکٹر کی حیثیت سے یکم اپریل سے عہدہ سنبھال لیں گے۔