افغان بھائی اپنی سرزمین ہمارے خلاف استعمال نہ ہونے دیں،وزیردفاع

بنوں اور پشاور واقعہ سیکیورٹی کی ناکامی ہے، خواجہ آصف

وزیردفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ افغان بھائیوں سے درخواست ہے اپنی سرزمین ہمارے خلاف استعمال نہ ہونے دیں۔

پشاور روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو میں خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ کابل میں طالبان کی حکومت قائم ہونے کے بعد ایسے عناصر کو سیٹل کیا گیا۔ نیٹو کے افغانستان سے جانے کے بعد شرپسند عناصر نے پاکستان کا رخ کیا ہے۔

وزیردفاع کا کہنا تھا کہ دوحا مذاکرات کے تحت افغان طالبان پابند ہیں کہ ان کی سرزمین کسی دوسرے ملک کیخلاف استعمال نہیں ہوگی۔

ان کا کہنا تھا کہ پشاور کا واقعہ بہت اندوہناک اور قابل مذمت ہے، ریاست دہشتگردی کے خلاف پوری قوت سے مقابلہ کرے گی، جس ارادے سے 8 سال پہلے جنگ لڑی تھی ویسے ہی اب لڑنے کی ضرورت ہے۔

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ گزشتہ 4 سال میں خیبرپختونخوا میں امن و امان کی صورتحال متاثر ہوئی ہے، بنوں اور پشاور واقعہ سیکیورٹی کی ناکامی ہے۔

KHAWAJA ASIF

Peshawar blast

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div