پٹرول مہنگا ہوتے ہی ٹرانسپورٹ کے کرائے بھی بڑھ گئے
مہنگائی نے عام آدمی سے سستی سواری کی سہولت بھی چھین لی۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد پبلک ٹرانسپورٹرز نے از خود کرایوں میں اضافہ کر دیا۔
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے ساتھ ہي ٹرانسپورٹرز نے بھی کرایوں میں 30 اضافہ کردیا ۔
لاہور سے راولپنڈی کا کرايہ دو ہزار 200 سے بڑھاکر دو ہزار450روپے۔ پشاورتک کا کرایہ25سو روپے سے بڑھاکر3ہزار روپے۔ فیصل آباد کا کرایہ 980 روپےسےبڑھ کر1ہزار130روپےہوگيا۔
لاہور سے کراچی کا کرایہ6ہزار7سوسے7ہزار ایک سو اور مری کا کرایہ2ہزار450سے 2ہزار7سوروپےکردیاگيا۔
عام آدمی کے لئے پبلک ٹرانسپورٹ واحد سستا ذریعہ تھا لیکن اب اس پر سفر کرنا بھی عام آدمی کی پہنچ سے دور ہوتا جا رہا ہے۔
شہریوں نے حکومت سےاپيل کي کہ خدارا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ فوری واپس لیا جائے اور عوام کو ریلیف فراہم کیا جائے۔