سعودی عرب اور امریکا کی پشاور کی مسجد میں دھماکے کی مذمت

متاثرین کے خاندانوں کے ساتھ تعزیت کا اظہار کرتے ہیں، امریکا / سعودی عرب

امریکا اور سعودی عرب نے پشاور کی پولیس لائنز مسجد میں ہونے والے خود کش حملے کی مذمت کی ہے۔

امریکی سفارتخانے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکا ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کرتا ہے پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں امریکی سفارت خانے کی جانب سے دھماکے سے متاثرہ خاندانوں تعزیت کا اظہار بھی کیا گیا۔

سعودی وزارت خارجہ نے بھی اپنے بیان میں کہا ہے کہ سعودی مملکت دہشتگردانہ حملے کی شدید مذمت کرتی ہے۔

خیال رہے کہ آج پشاور پولیس لائنز کی مسجد میں دھماکے سے 33 افراد جاں بحق جب کہ 150 زخمی ہوگئے ہیں۔

دھماکے کے وقت مسجد میں نماز ظہر ادا کی جارہی تھی، دھماکا اس قدر شدید تھا کہ اس سے مسجد کا ایک حصہ شہید ہوگیا۔

دھماکے کے نتیجے میں درجنوں افراد زخمی ہوگئے، جنہیں لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کیا گیا۔ اسپتال لائے جانے والے افراد میں پولیس اہلکاروں کی بڑی تعداد ہے۔

مقامی حکام نے واقعے میں اب تک 32 افراد کے جاں بحق جب کہ 150 کے زخمی ہونے کی تصدیق کردی ہے۔

Peshawar blast

PAKISTAN USA

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div