اللہ اس ملک پررحم کرے، شاہد آفریدی کی پشاور دھماکے کی مذمت
سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے پشاور کی مسجد میں بم دھماکے کی شدید مذمت کی ہے۔
سابق کپتان قومی کرکٹ ٹیم نے کہا کہ آج پشاورمیں افسوسناک واقعہ پیش آیا، اللہ اس ملک پررحم کرے، یہ ملک قربانیوں سے بنا، اب ترقی کا وقت ہے، ملک کو آگے بڑھانا ہے تو ذمہ داروں کو کام کرناہوگا۔
شاہد آفریدی نے کہا کہ کل کوٸٹہ میں بس حادثے پر دکھ ہوا، کل کا دن پاکستان کےلیے بہت مشکل تھا، آج پشاور میں جوواقعہ ہوا اس پرافسوس ہے۔
کرکٹ کے حوالے سے شاہد آفریدی نے کہا کہ ہمارے ملک میں اچھے کوچز ہیں، غیرملکی کوچز کا ہی ہونا ضروری نہیں ہے، ہمیں کرکٹ سے سیاست کو الگ کرنا ہوگا۔
شاہد آفریدی نے کہا کہ کوٸٹہ میں میچ کروانے پرنجم سیٹھی کے مشکور ہیں، جنرل آصف غفور اور وزیراعلیٰ بلوچستان کی بہت کاوشیں ہیں۔ کوشش ہے بلوچستان کے لوگوں کو کافی سپورٹ کریں، چیف سلیکٹرکی کرسی مضبوط ہے جو بھی آٸےاس کو فیصلے لینے پڑیں گے۔