صدر مملکت عارف علوی نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس طلب کرلیا

اجلاس میں ارکان پارلیمنٹ ملکی صورتحال پر اظہار خیال کریں گے

صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 8 فروری کو طلب کرلیا۔

صدر مملکت عارف علوی نے آئین کے آرٹیکل 48 ایک اور 54 ایک کے تحت دونوں ایوانوں کا مشترکہ اجلاس طلب کیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق پارليمنٹ کا مشترکہ اجلاس 8 فروری کو سہ پہر تین بجے ہوگا۔ اجلاس میں ارکان پارلیمنٹ ملکی صورتحال پر اظہار خیال کریں گے۔

اجلاس میں ملکی سیاسی، معاشی اور امن امان کی صورتحال پر غور کیساتھ اسلام آباد بلدیاتی الیکشن بل بھی پیش کیا جائے گا۔

joint session of parliament

PRESIDENT DR. ARIF ALVI

Tabool ads will show in this div