شاہ رخ خان کی فلم پٹھان نے باکس آفس پر فلم اوتار 2 کا ریکارڈ توڑ دیا
شاہ رخ خان کی نئی فلم پٹھان نے باکس آفس پرتہلکہ مچادیا ہے ۔ پٹھان نے باکس آفس پرراج کرنے والی فلم اوتار: دی وے آف واٹر کو پیچھے چھوڑتے ہوئے مقبول ترین فلم کا اعزاز اپنے نام کرلیا ۔
بالی وڈ فلم Pathan نے بھارت سمیت دنیا بھرمیں مقبولیت کے جھنڈے گاڑ دیے ہیں یہاں تک کہ ساوتھ انڈیا کی مقبول ترین فلمیں RRR اور Baahubali 2 بھی مقبولیت کی دوڑ میں پٹھان سے پیچھے رہ گئیں ہیں ۔
25 جنوری سے ریلیز ہونے والی شاہ رخ خان کی یہ فلم اب تک عالمی سطح پر 13 ملین ڈالر کما کر 10 ملین ڈالر کمانے والی جیمز کیمرون کی فلم اوتار 2 کا ریکارڈ توڑ چکی ہے ۔ اوتار 2 کویڈ 19 کے بعد سیزن کی سب سے زیادہ کمانے والی مقبول فلم تھی جس نے اسپائیڈر مین: نو وے ہوم اور ایونجرز: انفینٹی وار کو مقبولیت کی اس دور سے باہر کیا تھا تاہم اب پٹھان باکس آفس پر راج کرنے والی واحد فلم بن چکی ہے ۔
ریلیز کے بعد سے اب تک فلم پٹھان نے مقامی طور پر 3 ارب سے زائد کمائے جبکہ عالمی سطح پر 2 ارب روپے اکٹھے کرچکی ہے ۔