ٹک ٹاک پر زیادہ فالورز کا حسد، دو بھائیوں نے کزن کا گلا کاٹ کر قتل کردیا
پولیس نے دونوں ملزمان کو بھکر سے گرفتار کرلیا
گوجرانوالہ میں ٹک ٹاک پر زیادہ فالورز کے حسد میں دوبھائیوں نے اپنے کزن کو بیدردی سے قتل کردیا۔
ملزمان دلاور اور بلاول اپنے کزن کو گھر سے بلاکر ڈیرے پر لے گئے جہاں انہوں نے پہلے چھری سے گلہ کاٹ کر نوجوان کو قتل کیا اور ثبوت مٹانے کیلئے لاش کوآگ لگادی۔
دونوں بھائی واردات کے بعد فرارہوگئے تھے جنہیں پولیس نے بھکر سے گرفتار کرلیا ہے۔
ملزمان کو پولیس کو دیے گئے بیان میں بتایا ہے کہ مقتول ٹک ٹاک پرہم سے زیادہ مشہور تھا جس پرغصہ تھا، مقتول نے کچھ روزقبل گیم کھیلتے ہوئے ہمیں گالیاں بھی دی تھیں جس کا انہیں رنج تھا۔
Murder
Gujranwala
TIKTOK
SOCAIL MEDIA
تبولا
Tabool ads will show in this div