نجم سیٹھی مکی آرتھر کو ہیڈکوچ بنانے کے فیصلے پر ڈٹ گئے
اہم اعلان دو تین روز میں متوقع
پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی مکی آرتھر کو ہیڈکوچ بنانے کے فیصلے پر ڈٹ گئے۔
ذرائع کا یہ کہنا ہے ون ڈے ورلڈ کپ میں مکی آرتھر ہی پاکستانی ٹیم کے ہیڈ کوچ ہوں گے، اہم اعلان دو تین روز میں متوقع ہے۔
ذرائع کے مطابق مکی آرتھر نجم سیٹھی مکی آرتھر کے انکار کے باوجود معاملات حل کرنے کیلئے کوشاں رہے اور مکی آرتھر سے معاملات تقریباً طے پاگئے ہیں۔
نیوزی لینڈ کیخلاف ہوم سیریز میں مکی آرتھر دستیاب نہیں ہوں گے، ان کے معاونین ہوں گے۔
مکی آرتھر 2016 سے 2019 تک قومی ٹیم کے کوچ رہ چکے ہیں اور ان کی کوچنگ میں پاکستان ٹیم نے چیمپیئنز ٹرافی جیتی تھی۔