کراچی میں الہ دین پارک کی جگہ نئے پارک کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا

گورنر سندھ نے قونصل جنرل UAE کے ہمراہ تختی کی نقاب کشاٸی کی

کراچی میں راشد منہاس روڈ پر سابقہ الہ دین پارک کی جگہ باغ کراچی کے نام سے پارک کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا۔

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے قونصل جنرل متحدہ عرب امارات اور ایڈمنسٹریٹر کراچی کے ہمراہ تختی کی نقاب کشاٸی کی۔

سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر سندھ نے کہا یہ پارک کراچی شہریوں کے لیے ایک تحفہ ثابت ہوگا، 72 ایکڑ زمین پر پانچ ہزار چھ سو ترپن درخت لگائے گئے ہیں۔

اس موقع پر قونصل جنرل متحدہ عرب امارات بخیت عتیق الرومیتی کا کہنا تھا کہ شہریوں کو تفریح فراہم کرنے کیلٸے فیملی پارک میں جدیدترین جھولے بھی لگائے جائیں گے، یہ پارک کراچی کی رونق میں اضافے کا سبب بنے گا۔

Aladin Park

KARACHI PARK

Tabool ads will show in this div