فرح خان کا کرن جوہر کے فیشن سینس پر طنز
بالی وڈ فلموں کی کوریوگرافر اور ہدایت کار فرح خان نے کرن جوہر کے فیشن سینس پر طنزیہ وار کر ڈالا۔
فرح خان نے کچھ روز پہلے دبئی میں ایک نجی ہوٹل کے افتتاح کی تقریب میں شرکت کی اور جب ان سے ساتھی ہدایتکار کرن جوہر کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے دلچسپ جواب دیا۔
فرح خان کہتی ہیں کہ ’میرا ریڈ کارپٹ کے بارے میں ایک جو ڈراؤنا ترین خواب ہے وہ کرن جوہر کو دیکھنا ہے جو ریڈ کارپٹ پر فانوس کی طرح نظر آتے ہیں۔ میں ہمیشہ آرام دہ کپڑے پہنتی ہوں۔ میں ہمیشہ وہی پہنتی ہوں جو آرام دہ ہو۔ کرن جوہر میری فلموں میں نظر آنے والے بیک گراؤنڈ ڈانسرز کی طرح کپڑے پہنتے ہیں۔
دونوں ہدایتکاروں میں نوک جھوک اور دوستی کافی عرصے سے چلی آرہی ہے، فرح خان 2003 میں کرن جوہر کی پروڈکشن میں ریلیز ہونے والی فلم ’کل ہو نا ہو‘ میں بھی نظر آئی تھیں۔
فرح خان رواں سال کرن جوہر کی ریلیز ہونے والی فلم ’راکی اور رانی کی پریم کہانی‘ میں بطور کوریوگرافی کام رہی ہیں، راکی اور رانی کی پریم کہانی رنویر سنگھ اور عالیہ بھٹ کی رومانوی کامیڈی نوعیت کی فلم ہے جو 28 اپریل کو ریلیز ہو جائے گی۔