اسحاق ڈار نے مریم نواز کی واپسی پر قوم کو سلامی دی ہے، پرویزالہیٰ

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر چوہدری پرویزالہیٰ کا ردعمل

چوہدری پرویزالہیٰ کا کہنا ہے کہ اسحاق ڈار نے مریم نواز کی واپسی پر قوم کو پیٹرول پینتیس روپے بڑھانے کی سلامی دی ہے۔

سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویزالہیٰ کا کہنا تھا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا کریڈٹ نوازشریف اور مریم نواز کو جاتا ہے۔

سابق وفاقی وزیر داخلہ بریگیڈیئر ریٹائرڈ اعجاز شاہ سے ملاقات میں انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں انتظامی گورننس نہ ہونے کے برابر ہے۔

ڈویلپمنٹ منصوبوں سے جو روزگار کے مواقع پیدا ہورہے تھے وہ بھی بند ہوگئے ہیں۔

چوہدری پرویزالہیٰ کا مزید کہنا تھا کہ مہنگائی کا جن بے قابو ہوچکا ہے،حکومت کوانتقامی کاروائیوں سے فرصت نہیں۔

Petroleum Price

PERVEZ ELAHI

Tabool ads will show in this div