ایران کے شہر اصفہان میں ملٹری تنصیبات پرڈرون حملے

حملوں سے کوئی جانی نقصان ہوا،ایرانی وزارت دفاع

ایران کے شہراصفہان میں ملٹری تنصیبات پرڈرون حملوں کو ناکام بنادیا گیا۔

ایران کی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ وسطی شہراصفہان میں کئی ناکام ڈرون حملے کیے گئے۔ ایک ڈرون کوائیر ڈیفنس نے نشانہ بنایا جبکہ دیگر دو ڈیفینس ٹریپ کی زد میں آکر پھٹ گئے۔

ان حملوں سے کوئی جانی نقصان ہوا۔ صرف ایک دکان کی چھت تباہ ہوئی اور اس دوران شہر تبریز کے صنعتی زون کی آئل ریفائنری میں آگ بھی بھڑک اٹھی جسے کئی گھنٹوں بعد بجھایا جاسکا۔

خیال رہے کہ اصفہان فوجی صنعتوں کے لحاظ سے اہم ترین ایرانی شہروں میں سے ایک ہے کیونکہ اس میں بہت سے فوجی کارخانے ہیں۔ یہاں مشہور ”نتنز“ سہولت بھی موجود ہے جسے ایران کی اہم ترین ایٹمی تنصیبات میں سے شمار کیا جاتا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ چند سالوں کے دوران ایرانی فوجی، جوہری اور صنعتی تنصیبات کے ارد گرد متعدد دھماکے ہوچکے یا ان تنصیبات میں آگ لگ چکی ہے

Iran

Drone Attack

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div