سعودی گولڈ مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں اضافہ
سعودی گولڈ مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
سعودی خبررساں ادارے کے مطابق سعودی گولڈ مارکیٹ میں گزشتہ روز کاروبار کے آغاز کے ساتھ 24 قیراط ایک گرام سونا مارکیٹ میں 232.33 ریال، 22 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 212.97 جبکہ 18 قیراط ایک گرام سونا 174.25 ریال میں فروخت کیا جاتا رہا۔
رپورٹ کے مطابق 21 قیراط 8 گرام سونے کی گنی 1,951.57 ریال میں فروخت ہوتی رہی۔22 قیراط والی 8 گرام سونے کی گنی کی قیمت 2,044.50 ریال اور 24 قیراط کی گنی کی قیمت 2,230.37 ریال رہی۔
خیال رہے کہ روپے کی قدر میں تاریخی کمی کے بعد سونے اور چاندی کے دام بھی نئی تاریخی سطح پر جاپنچی ہے۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے دام میں کمی کے باوجود گزشتہ کئی روز کی طرح ہفتے (28 جنوری 2023)کے روز بھی پاکستان میں سونے کے دام نئی ریکارڈ سطح پر جاپہنچے۔
مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونا ایک ہی روز میں 6500 ہزار روپے فی تولہ مہنگا ہوکر 2 لاکھ 9 ہزار روپے کی ریکارڈ سطح پر جاپہنچا۔ اسی طرح 10 گرام سونے کے دام 5574 روپے بڑھ کر ایک لاکھ 79 ہزار 184 روپے ہوگئے۔