پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، حکومت نے کتنی لیوی بڑھائی
ہائی اسپیڈ ڈیزل پر لیوی 35 روپے سے بڑھا کر 40 روپے کر دی گئی
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات پر ڈیویلپمنٹ لیوی میں بھی ردوبدل کی ہے۔
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا ہے، حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات پر ڈیویلپمنٹ لیوی میں ردوبدل کی گئی ہے۔
ہائی اسپیڈ ڈیزل پر پیٹرولیم لیوی میں 5 روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد ہائی اسپیڈ ڈیزل پر لیوی 35 روپے سے بڑھا کر 40 روپے کر دی گئی ہے، جب کہ پیٹرول پر لیوی بدستور 50 روپے فی لیٹر ہی رہے گی۔
حکومت کی جانب سے مٹی کے تیل پر لیوی 6.22 روپے سے کم کرکے 32 پیسے فی لیٹر مقرر کی ہے، جب کہ لائٹ ڈیزل پر لیوی 30.45 روپے کے بجائے 27.25 روپے کر دی گئی ہے۔